Urdu articles

انٹرنیشنل جرنل آف ایمرجنگ ملٹی ڈسپلنریز IJEMD عالمی معیار کا عام رسائی رکھنے والا غیر جانبدار علمی جریدہ ہے جو ماہرین و محققین کی جانچ کے بعد پبلشنگ ہاؤس انٹرنیشنل انٹرپرائز (PHIE) کی جانب سے شائع کیا جاتا ہے۔ PHIE کا مقصد اعلیٰ معیار کے IJEMD جرائد کی اشاعت کے لیے وسائل کی فراہمی اور محققین کو ایک آزاد معیاری پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔ تمام تحقیقی مقالوں کا جائزہ IJEMD کے ادارتی بورڈ کے ذریعے کیا جائے گا ۔ ضرورت کے مطابق کام کے معیار اور اصلیت کو یقینی بنانے کے لئے مہمان مدیران کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔ IJEMD کے ہر شمارے میں بہترین تحقیقی مقالے کا انتخاب کر کے انعام سے نوازا جائے گا۔ مصنفین کو PHIE کے مالی تعاون سے ای بکس لکھ کر اپنی تحقیق کو آگے بڑھانے کا موقع دیا جائے گا۔

  • جرائد سال میں تین بار تسلسل سےشائع ہوتے ہیں: جنوری، مئی اور ستمبر.
  •  ان جرائد میں اشاعت کے لیے کوئی معاوضہ طلب نہیں کیا جاتا ہے۔
  • مقالے کی اشاعت کا فیصلہ 20 سے 40 دن میں کر لیا جاتا ہے.
  •  مضامین اردو ، انگریزی اور عربی زبانوں میں قبول کئے جاتے ہیں۔.